Site icon Daily Pakistan

سیلاب سے بچنے کیلئے ڈیم تعمیر کرنا ہونگے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعظم خان آفندی

بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعظم خان آفندی نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی بحالی صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد پر زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ متاثرین کی آباد کاری تک سکون سے نہ بیٹھے اور اس میں بھر پور طریقے سے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی تنظیم اے آر پی ڈی کے زیر اہتمام اسلام آباد کلب میں منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پر دس سال بعد ایک بڑے سیلاب کی صورت میں آفت آتی ہے مگر ہم نے آج تک اس سبق سے کچھ نہیں سیکھا ہمیں سیلاب سے بچنے کیلئے ڈیم تعمیر کرنا ہونگے تاکہ ہم آنے والی تباہ کاریوں سے بچ سکیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ انجم انور نے کہا کہ ایک پاکستانی کے طور پر اپنا کردار بخوبی ادا کرنا چاہیئے ہیں اور سیلاب سے متاثرہ اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کی مدد کرنا چاہیئے ہیں۔رفاہ یونی ورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر راشد خان نے کہا کہ پاکستانی ہر سال جی فی پی کا دس فیصد حصہ دفاعی کاموں پر خرچ کرتے ہیں اس نازک گھڑی میں بھی انہیں آگے آنا چائیے ہیں سابق وزیر اعظم کے معالج ڈاکٹر افتخار نے کہا کہ دین اسلام آپس میں ایک دوسرے کی مدد کرنے پر زور دیتا ہے اور ذاتی آمدن میں غریب اور بے بس افراد کے حصے کے طور پر زکواۃ کا نظام متعارف کروایا ہے، دفتر خارجہ کے ریٹائرڈ چیف آف پروٹوکول تصور خان نے کہا کہ دنیا میں پاکستانی قوم فلاحی کاموں میں سب سے آگے مانی جاتی ہے بہت سارے پاکستانی تنظیمیں افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال جیسے ترقی پذیر ممالک میں سماجی کاموں میں مصروف ہیں۔ ضرورت اس امر کی بات کی ہے کہ اس نازک صورت حال میں اپنی پاکستانیوں کی مدد کریں۔ ریٹائرڈ دفاعی سیکرٹری میں ابو عاکف نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر قران پاک کا مطالعہ کیا جائے تو اس میں بار بار مسلمانوں کے آپس میں اتحاد، اتفاق اور تعاون پر زور دیا گیا ہے غرابا، مساکین اور کم آمدنی والے افراد پر خرچ کرنے کا حکم دیا گیا ہے

Exit mobile version