Site icon Daily Pakistan

بشری بی بی نے جیل میں بہتر سہولتوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

بشری بی بی نے جیل میں بہتر سہولتوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

بشری بی بی نے جیل میں بہتر سہولتوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیوی بشری بی بی نے خاوند کی طرح جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
اس حوالے سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی نے بہتر سہولتوں کے لیے جیل حکام کو متعدد بار درخواست دی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو کہا کہ وہ جیل میں ان کے لیے بہتر کلاس کا تعین کریں مگر ان کی ایک نہ سنی گئی، ان کے شوہر بانی پی ٹی آئی کو اسی جیل میں بہتر سہولتوں کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔
درخواست میں مقف اپنایا گیا ہے کہ جیل رولز کے تحت بشری بی بی کو بھی بہتر سہولتوں کی فراہمی کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ بشری بی بی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پانڈ کیس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

Exit mobile version