بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 18 October 2026 | پاکستان: 8 جمادی الاول 1448
راکھی ساونت

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

Sunday, 18 October, 2026

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے خلاف اتر پردیش کے شہر جھانسی کی عدالت نے 2010 میں پیش آنے والے خودکشی کے ایک کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقدمہ راکھی ساونت کے ٹی وی شو ’راکھی کا انصاف‘ میں ایک شخص کے خلاف مبینہ توہین آمیز تبصروں سے متعلق ہے جس نے بعد ازاں خودکشی کرلی تھی۔

رپورٹ کے مطابق فاسٹ ٹریک کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے راکھی ساونت کی جانب سے متعدد بار عدالت میں پیش نہ ہونے پر 16 اکتوبر کو وارنٹ جاری کیے۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ اداکارہ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

سرکاری وکیل مریدول کانت سریواستو کے مطابق کیس کی آئندہ سماعت یکم دسمبر کو ہوگی، یہ مقدمہ جھانسی کے علاقے ہنساری پریم نگر کے رہائشی لکشمن اہروار کی موت سے متعلق ہے جو 10 نومبر 2010 کو انتقال کرگئے تھے۔

ان کی موت کے بعد والدہ ساوتری نے مقدمہ درج کرایا تھا جس میں الزام لگایا گیا کہ راکھی ساونت نے اکتوبر 2010 میں نشر ہونے والے اپنے پروگرام کے دوران ان کے بیٹے کے لیے توہین آمیز اور نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔استغاثہ کے مطابق لکشمن اہروار اور ان کی اہلیہ انیتا کو باہمی اختلافات کے باعث پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *