Site icon Daily Pakistan

بیرسٹر سیف کی پنجاب حکومت کی رمضان کارکردگی پر تنقید

بیرسٹر سیف کی پنجاب حکومت کی رمضان کارکردگی پر تنقید

بیرسٹر سیف کی پنجاب حکومت کی رمضان کارکردگی پر تنقید

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے پنجاب حکومت کی رمضان کارکردگی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت کی رمضان کارکردگی رپورٹ ہی ان کے خلاف چارج شیٹ ثابت ہوئی۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ صوبے میں ڈپٹی کمشنرز نے نرخوں پر عمل درآمد یقینی نہیں بنایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اگر کسی کارکن پر مکمل اعتماد ہے تو وہ علی امین گنڈاپور ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی اس وقت سنبھالی جب سب روپوش ہوچکے تھے، علی امین گنڈاپور 3 بار ڈی چوک پہنچے، جب کوئی نام نہاد نمائندہ گھر سے نہ نکلا۔

Exit mobile version