Site icon Daily Pakistan

بیرسٹر فہد ملک کے قاتلوں کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا گیا

بیرسٹر فہد ملک کے قاتلوں کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا گیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی اسلام آباد کے سیشن جج عطاء ربانی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزمان راجہ ارشد، نعمان کھوکھر اور ہاشم کو عمر قید کی سزا سنائی۔ بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کا ٹرائل 6 سال چلا اس سے قبل مرکزی ملزم راجہ ارشد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں ملزمان کی حاضری لگوا کر انہیں بخشی خانے واپس بھیج دیا گیا واضح رہے کہ 2016ء میں 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب بیرسٹر فہد ملک کو قتل کیا گیا تھا۔ کیس کی سماعت کے دوران 4 چشم دید گواہان نے تینوں ملزمان کے خلاف بیان دیا تھا فرانزک رپورٹ کے مطابق قتل میں استعمال کی گئی کلاشنکوفس اور جائے وقوع سے ملے خول بھی میچ کر گئے تھے۔ مرکزی ملزم راجہ ارشد کو ملک سے فرار کی کوشش میں طورخم بارڈر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Exit mobile version