Site icon Daily Pakistan

بیوی کو2 بچوں کے سامنے گلا کاٹ کرقتل کرنے والے سفاک مجرم کو عدالت نے سزائے موت سنا دی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج عطا ربانی نےبچوں کے سامنے ماں کا گلا کاٹ کرقتل کرنے والے باپ کو سزائے موت سنادی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق مجرم ناصرحسین نے 19 نومبر 2020 کو بیوی کو2 بچوں کے سامنے گلا کاٹ کرقتل کیا، 18 سال قبل دونوں کی شادی ہوئی اور وہ سہالہ میں کرائے کے گھر میں رہ رہے تھے۔عدالتی فیصلے کے مطابق مقتولہ کی اولاد میں 3 بیٹے 2 بیٹیاں ہیں، مجرم لوڈرچلاتا جب کہ مقتولہ گھروں میں کام کرتی تھی، مجرم نشے کا عادی اور بیوی پرتشدد کرتا تھا فیصلے میں کہا گیا ہےکہ بیٹوں نے عدالت کو بیان میں بتایا کہ والد نے ان کے سامنے والدہ کو قتل کیا، مجرم کے وکیل نے دفاع میں عدالت کو بتایا اس کےخلاف کوئی ثبوت نہیں، مجرم کے وکیل کے مطابق جو ریکوری کی گئی وہ فیک ہے جب کہ پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا جرم ثابت کرنے کے کافی شواہد موجود ہیں

Exit mobile version