Site icon Daily Pakistan

تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسران شامل نہیں

تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسران شامل نہیں

تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسران شامل نہیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسران شامل نہیں ہوں گے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے خفیہ اداروں کے نمائندوں نے وزارت داخلہ اور پنجاب ہوم آفس کو آگاہ کردیا۔
سرکاری حکام نے آئی ایس آئی اور ایم آئی کی جانب سے ملے پیغام کی تصدیق کی اور کہا کہ انٹیلی جنس ادارے خود کو کسی تنازع سے بچانا چاہتے ہیں۔
سرکاری حکام نے آئی ایس آئی اور ایم آئی کی جانب سے ملنے والے پیغام کی تصدیق کردی۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جینس ادارے خود کو کسی تنازع سے بچانا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔
لانگ مارچ میں شریک افراد نے موقع سے ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا جس کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی تھی، بعد ازاں پولیس نے نوید کے گھر والوں کو بھی حفاظتی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی تھی۔

Exit mobile version