اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈ ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر آج اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کی بانی بشریٰ بی بی کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔مذکورہ ریفرنس میں پی ٹی آئی کے بانی کی بعد از ضمانت درخواستوں پر بھی سماعت آج ہوگی۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے گزشتہ دنوں توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاونڈ سکینڈل میں دو ریفرنسز دائر کیے ہیں، دونوں ریفرنسز کی پیروی کے لیے 5 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جس نے کام شروع کر دیا.اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے غلط فہمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔