بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی تینوں بہنوں کی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوگئی۔بانی پی ٹی آئی سے علیمہ خان، نورین خان اور عظمی خان نے ملاقات کی۔واضح رہے کہ آج پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں کو ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی تھی۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ نے علیمہ خان، نورین خان اور عظمی خان کو ملاقات کیلئے پیغام بھجوایا تھا جس کے بعد وہ اپنے بھائی سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچی تھیں۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور ظہیر عباس چوہدری بھی ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد جیل کے اندر گئے تھے۔
تینوں بہنوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگئی

تینوں بہنوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگئی