Site icon Daily Pakistan

جسٹس مندوخیل نے اختلافی نوٹ میں افسوسناک بات لکھی ہے ، رانا ثنا

یونان کشتی حادثہ:کشتی پر700افراد تھے جن میں350پاکستانی تھے،وزیر داخلہ

یونان کشتی حادثہ:کشتی پر700افراد تھے جن میں350پاکستانی تھے،وزیر داخلہ

اسلام آباد: رانا ثنا نے کہا ہے کہ جسٹس مندوخیل نے سماعت سے معذرت کی ہے اور اختلافی نوٹ میں افسوسناک بات لکھی ہے ، رانا ثنا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ رائے لیے بغیر فیصلہ لکھ دیا گیا یہ افسوسناک ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ صورتحال انتہائی افسوسنا ک اور قومی سانحے سے کم نہیں ، یہ بینچ نو سے شروع ہوکر تین پر آگیا ہے ۔ رانا ثنا نے کہا کہ ایک معزز جج پہلے بینچ سے علیحدہ ہوئے اور پھر بینچ کا حصہ ہیں انصاف ہونا چاہیے ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر فل بینچ اس معاملے کا فیصلہ نہیں کریگی تو انصا ف ہوتا نظر نہیں آئیگا آپ انار کی کاحصہ نہ بنیں ، فل بینچ بنائیں ۔

Exit mobile version