Site icon Daily Pakistan

جلائو گھیرائو کیس ، صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

جلائو گھیرائو کیس ، صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

جلائو گھیرائو کیس ، صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات میں عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل ایکٹوسٹ صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں صنم جاوید کیخلاف 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ملزمہ کے پیش ہونے کے باعث وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمہ کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی، صنم جاوید کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

Exit mobile version