Site icon Daily Pakistan

جھنگ میں موٹرسائیکلوں کے تصادم میں دو افراد جاں بحق

جھنگ میں موٹرسائیکلوں کے تصادم میں دو افراد جاں بحق

جھنگ میں موٹرسائیکلوں کے تصادم میں دو افراد جاں بحق

پنجاب کے ضلع جھنگ میں موٹرسائیکلوں کے تصادم میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ چنیوٹ روڈ اڈا دس میل پر پیش آیا جہاں مخالف سمت میں آنے والی موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا کر ٹرالر کے نیچے آگئیں، حادثے میں دو موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مرنے والے دونوں افراد کی لاشیں اور زخمی کو مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی کا علاج جاری ہے ۔دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Exit mobile version