Site icon Daily Pakistan

حافظ نعیم الرحمان کا 11 اپریل کو امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ کا اعلان

حافظ نعیم الرحمان کا 11 اپریل کو امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ کا اعلان

حافظ نعیم الرحمان کا 11 اپریل کو امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 11 اپریل کو امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 11 اپریل کو امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ کریں گے، 13 اپریل کو کراچی اور 20 اپریل کو اسلام آباد میں مارچ کریں گے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، امریکا کسی کا دوست نہیں، یوکرین کے حالات دیکھ لو، امریکا اور اسرائیل مجرم ہیں، انہیں تاریخ معاف نہیں کرے گی، عید پر فلسطین میں بچوں پر بمباری کی گئی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکا اور یورپی یونین اسرائیل کے سپورٹر ہیں، غزہ کی صورتحال پر کوئی بولنے کو تیار نہیں، مغرب میں باضمیر لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ غزہ کو 80 سے 90 فیصد تباہ کردیا گیا ہے، غزہ میں 80 ہزار لوگوں کو بیدخل کردیا گیا۔

Exit mobile version