آئندہ عام انتخابات کے لئے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام 7نومبر2021سے شروع کیا گیا اور تمام مراحل کی تکمیل کے بعد حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت ملک بھر میں کل سے شائع کی جا رہی ہے ۔اس ضمن میں تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ میعادی نظر ثانی کا عمل 8اکتوبر 2021سے انتظامی تیاریوں کے عمل سے شروع کیاگیا ۔ جبکہ گھر گھر تصدیق کے عمل کا پہلا مرحلہ7نومبرتا 31دسمبر2021 کے دوران مکمل کیا گیا۔اس عمل میں موجودہ انتخابی فہرستوں کو بطور ڈرافٹ استعمال کیا گیا جس میں 12کروڑ 11لاکھ ووٹرز موجود تھے۔عوام الناس کی سہولت کے لیے ، الیکشن کمیشن نے 26نومبر سے31دسمبر 2021کے دوران SMS 8300کو بالکل مفت کر دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ انتخابی فہرستوں میں اپنا یا اپنے اہل خانہ کے ناموں کے اندراج ، کوائف کی درستگی یاد درست انتخابی علاقہ میں اندراج کو یقینی بناسکیں ۔اس سروس کے ذریعے ایک کروڑ34لاکھ افراد نے استفادہ حاصل کیا۔ بعد ازاں ابتدائی انتخابی فہرستیں21مئی تا30جون 2022کے دوران ملک بھر میں قائم ڈسپلے سنٹرز پر عوام کے معائنہ کے لیے شائع کی گئیں ۔07اکتوبر 2022کو شائع کی جانے والی حتمی انتخابی فہرستوں میں موجود ووٹرز کے اعداد وشمار یہ ہیں ۔
کل ووٹرز خواتین مرد صوبہ
5,090,857 2,212,825 2,878,032 بلوچستان
20,821,301 9,385,060 11,436,241 خیبرپختونخوا
70,620,025 32,070,111 37,565,437 پنجاب
25,663,939 11,655,674 14,008,265 سندھ
984,477 466,284 518,193 اسلام آباد
122,196,122 55,789,954 66,406,168 میزان
یہ بات ملحوظ خاطر رہے کہ ابھی بھی ووٹ کی درستگی ممکن ہے ۔ ان حتمی انتخابی فہرستوں میں نئے ناموں کا اندراج، ووٹ کا ٹرانسفر یا اخراج اور کوائف کی درستگی کا عمل 7اکتوبر کو 2022کو اشاعت کرتے ہی شروع ہو جائے گا اور تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں عوام کی سہولت کے لئے دفتری اوقات کار میں دستیاب ہوں گے ۔
عوام الناس سے درخواست کی جاتی ہے کہ ابھی اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300پر SMS کریں اور حتمی انتخابی فہرستوں میں اپنے ووٹ کی تصدیق کریں ۔ اگر آپ اپنایا اپنی فیلو ممبر کے ووٹ میں تبدییل چاہتے ہں یا نئے نام کا اندراج کرانا چاہتے ہیں تو آج ہی متعلقہ ڈسٹرکٹ الکشن کمشنر کے دفتر مں۔ قائم سینٹر (one window service) میں فارم 21یا کوائف کی درستگی کے لےہ فارم 23جمع کرائں تا کہ آپ کے ووٹ کا اندراج، ٹرانسفر یا درستگی کی جائے۔علاوہ ازیں اسی سنٹر پر اپنے علاقے کی انتخابی فہرست کا معائنہ کریں اور کسی بیا غرو متعلقہ ووٹ یا فوت شدہ شخص کے نام کے اخراج کے لےا فارم22جمع کرائںن یاد رہے کہ نئی حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان ایس ایم ایس سروس پر ووٹرز کے کوائف ایڈیٹ کر دیئے جائیں گے ۔ یاد رہے 16 اکتوبر 2022 کو ہونے والے ضمنی انتخابات اور 23اکتوبر 2022 کو ہونے والے کراچی ڈویژن بلدیاتی انتخابات پرانی ووٹر لسٹوں پر ہوں گے ۔اور اس سلسلہ میں نئی ووٹر لسٹ استعمال نہیں ہوگی
حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت ملک بھر میں کل سےکی جا رہی ہے

election commision of pakistan