جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات سے بری کر دیا۔عدالت میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت عدالت نے دو مقدمات میں حلیم عادل شیخ کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے سچل تھانے میں درج 2 مقدمات میں حلیم عادل شیخ کو بری کر دیا۔یاد رہے کہ پولیس نے ملزمان پر گاڑیوں کے شیشے توڑنے اور پتھرا کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔حلیم عادل شیخ کے وکیل نے بتایا کہ دونوں مقدمات میں ایک جیسے الزامات ہیں۔