رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت آرٹیکل 17کے تحت کسی بھی پارٹی پر پابندی کیلئے ڈکلیئریشن دے سکتی ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کابینہ منظوری دے گی تو ڈکلیئریشن سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا، ڈکلیئریشن کو 15 دن میں سپریم کورٹ میں پیش کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بھی ڈکلیئریشن سے متفق ہوجائے تو اس پارٹی پر پابندی عائد ہو جاتی ہے، حکومت نے ابھی اپنے ارادے کو ظاہر کیا ہے، آئین میں دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق عمل کیا جائے گا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کو یہ حق حاصل ہے جس طرح پی ٹی آئی کو حق حاصل ہے، حکومت بھی اپنا مقف پیش کرے اور کامیابی کیلئے کوشش کرے، آئینی طور پر حکومت کو سیٹیں مل سکتی ہیں تو کوشش کرنے میں کوئی برائی نہیں۔