خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا پھر امکان ہے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے ہفتہ کو ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بگروٹ میں تین اور گڑھی دوپٹہ میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ ستمبر میں ملک بھر میں مون سون کی بارشیں معمول سے 10 سے 15 فیصد زیادہ ہو گی جبکہ سندھ میں 20 سے 30 فیصد زیادہ بارشیں ہو گی، جس سے سیلاب کی صورتحال بدتر ہو سکتی ہے