بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 27 September 2026 | پاکستان: 16 ر بیع الثانی 1448
رانا ثناء اللہ

خیبرپختونخوا پر گورنر راج لگانے کا آپشن موجود ہے، رانا ثناء اللہ

Sunday, 27 September, 2026

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے تاہم اس پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

 

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آئینی طور پر کسی بھی صوبے میں جن وجوہات کی بنیاد پر گورنر راج لگا سکتی ہے ، خیبر پختونخوا حکومت ان تمام شرائط پر پورا اترتا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے، تاہم اس پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا لیکن یہ فیصلہ ہو بھی سکتا ہے کیونکہ خیبر پختونخوا حکومت آئین اور قانون کے مطابق نہیں چلائی جا رہی۔

 

اس کے علاوہ رانا ثنا اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا، پالیسی فیصلہ ہے کہ کسی کو احتجاج کے لیے اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *