Site icon Daily Pakistan

راشن بیگ پر نواز شریف کی تصویر پر تنقید کے سوال پر مریم نواز نے کیا کہا؟

راشن بیگ پر نواز شریف کی تصویر پر تنقید کے سوال پر مریم نواز نے کیا کہا؟

مریم نواز نے کہا ہے کہ رمضان میں پوری دنیا میں قیمتیں کم ہوتی ہیں لیکن ہمارے ملک میں بڑھ جاتی ہیں۔مریم نواز نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کی، اس دوران ایک صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ راشن بیگ پر نواز شریف کی تصویر ہے، لوگ تنقید کر رہے ہیں؟مریم نواز نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کس کی حکومت ہے؟ نواز شریف کا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف ملے گا، گورننس کے مسائل حل کرنے میں وقت لگے گا، چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ٹیم متحرک ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم ضرورت کے مطابق تبادلے کریں گے، جتنی ضرورت ہوگی خرچ کریں گے، سیاست کی آڑ میں ملک کو غیر مستحکم کرنے والی کوئی چیز برداشت نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایک خاتون کی ویڈیو دیکھی جس نے پولیس وین پر حملہ کرکے لوگوں کو بچایا، ایسا کس ملک میں ہوتا ہے۔

Exit mobile version