Site icon Daily Pakistan

راولپنڈی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کاملاوٹ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن

راولپنڈی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کاملاوٹ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن

چئیر مین پنجاب فوڈ اتھارٹی علی رضا خاکوانی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کاملاوٹ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن راولپنڈی میں جعل سازی کا بڑا بیوپاری بے نقاب کر دیا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق خفیہ ٹیموں کی ریکی پر راول ٹاؤن 2 میں بیکری یونٹ پر چھاپہ مارتے ہوئے 3960 گندے انڈے تلف کر دئیے۔بند کھنہ روڈ پر واقع مختلف ڈیری شاپس پر موجود 900 لٹر دودھ کا معائنہ کیا۔ 300 لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ بیکری میں خراب انڈوں سے مختلف پروڈکٹس بنانے کا مکروہ دھندہ کیا جارہا تھا۔ جعل سازی پر بیکری مالک کو 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Exit mobile version