Site icon Daily Pakistan

رمضان المبارک میں آرپار کے کشمیریوں پر بھارتی مظالم افسوسناک ہیں ،عنصر لیاقت

بھارتی ظلم کا نہ تھمنے والا سلسلہ، خونی لکیر کے اطراف سول آبادی پر فائرنگ کے باعث آئے روز شہادتیں ہو رہی ہیں
وادی میں سرچ آپریشن کے نام پر نو جوانوں کا قتل عام اور خواتین کی عصمت دری انسانی حقوق کے دعویداروں کیلئےلمحہ فکریہ ہے
بیس کیمپ کے حکمران عیاشیوں میں مصروف اور خزانے کو ذاتی جاگیر سمجھ کر اڑا رہے ہیں، انشاء اللہ جلد خطہ مکمل آزاد و خودمختار ہوگا

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مقبوضہ مہینے میں مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم وستم کا نہ تھمنے والا سلسلہ اور خونی لکیر سیز فائر لائن کے اطراف میں سول آبادی پر فائرنگ کے باعث آئے روز شہادتیں ہورہی ہیں لیکن عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی مکمل خاموشی کے باعث کشمیریوں میں شدید مایوسی پھیل رہی ہے۔ عالمی دبا کرونا وائرس کے باعث پوری دنیا تشویش میں مبتلا
ہے لیکن اس نازک صورتحال میں بھی آر پار کے مظلوم کشمیریوں پرظلم کے پہاڑ توڑ نا افسوسناک فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ عالمی برادری فوری پر بھارتی مظالم اور سفاکیت برادری فوری پر بھارتی مظالم اور سفاکیت کیخلاف کارروائی کرے۔ ان خیالات کا اظہارعنصرلیاقت JKNSFکے ممبرنے اپنے بیان میں کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں سرچ آپریشن کے نام پر نوجوانوں کا قتل عام اور خواتین کی عصمت دری انسانی حقوق کے دعویداروں کیلئے لمحہ فکر یہ ہے 5 اگست 2019ء کو مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا اور 9 ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ اس نازک مرحلے پر نظریں چرا رہا ہے۔پیس کیمپ کے حکمران عیاشیوں میں مصروف اورخزانے کو ذاتی جاگیر سمجھ کر اڑا رہے ہیں۔ مظلوم کشمیریوں کے حقوق کیلئے چپ سادھنے وا والی نام نہاد ٹولے کے کارناموں سے کشمیری قوم واقف ہے۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب خطے مکمل آزاد اور خود مختار بنے گا۔

Exit mobile version