چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے عدالتی احکامات کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کر رہے ہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ ملاقاتوں سے متعلق کچھ آبزرویشنز دی ہیں، اس میں کیا ہے؟ جیل کے قوانین قیدی سے ملنے کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ آپ کو حکم کے کس حصے پر اعتراض ہے؟ ہر روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی بہت سی درخواستیں آتی ہیں۔اگر جیل حکام ٹھیک کام کریں تو یہ درخواستیں یہاں نہیں آنی چاہئیں۔ اڈیالہ جیل میں کتنے قیدی ہیں؟ ہزاروں ہوں گے، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کی یہی درخواستیں اڈیالہ میں آتی رہیں، پھر ہم بھی یہی کرتے رہیں گے۔ عدالت نے کہا کہ سٹیشنری لیں تو لے لیں۔ کیا آپ بتائیں گے کہ اس حکم میں کیا حرج ہے؟