روز ایکسل ٹی وی کی افتتاحی تقریب آج شام5:30 بجے روز نیو نیٹ ورک کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہورہی ہے۔روز ایکسل ٹی وی کی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین ہونگے۔روز ایکسل ٹی وی روز فیملی میں شامل ہونے والا تیسرا ٹی وی چینل ہے۔روز ٹی وی گروپ کے زیراہتمام روز ایکسل ٹی وی ملک بھر میں فاصلاتی نظام تعلیم کو عام کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔نجی سیکٹر میں یہ پہلا ٹی وی چینل ہوگا جو صرف تعلیم اور ثقافت کے فروغ کیلئے کام کرے گا۔افتتاحی تقریب کا آغاز آج شام ہوگا جس میں وفاقی وزراء سفارتی نمائندے اور زندگی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شرکت کرے گی۔