بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.5°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

روس کو لگاتھا 3 دن میں قبضہ کرلے گا ، آج 3 سال بعد بھی یوکرین آزاد ہے ، جوبائیڈن

Tuesday, 20 August, 2024

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ روس کو لگتا تھا یوکرین پر 3 دن میں قبضہ کر لے گا، آج 3 سال بعد بھی وہ آزاد ہے۔ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں، امریکیوں کی بدولت ہمارے 4 سال غیر معمولی رہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اچھے دن آ رہے ہیں، جمہوریت غالب آئے گی، آپ سب کی بدولت ہم نے ترقی کے بہترین 4 برس گزارے۔جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس جلد امریکا کی صدر بنیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ 4 سال سے وعدے کرتے رہے لیکن انہوں نے کیا کچھ نہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے فیصلے آنے والی دہائیوں کے لیے ہماری قوم اور دنیا کی قسمت کا تعین کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے پہلی سیا ہ فام خاتون کو امریکا کی سپریم کورٹ میں لا کر وعدہ پورا کیا۔جو بائیڈن نے کہا کہ ہم غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *