بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.2°C
Monday, 19 October 2026 | پاکستان: 9 جمادی الاول 1448
سری لنکا کے جنوبی افریقی کوچ کی مارگلہ میں سائیکلنگ کے بعد شمالی علاقوں کی سیر کی خواہش

سری لنکا کے جنوبی افریقی کوچ کی مارگلہ میں سائیکلنگ کے بعد شمالی علاقوں کی سیر کی خواہش

Monday, 19 October, 2026

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاکستان میں کرکٹ مصروفیات سے وقت نکال کر اسلام آباد کی خوبصورت مارگلہ پہاڑیوں میں سائیکلنگ کا لطف اٹھایا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سابق جنوبی افریقی اوپنر کو پہاڑی راستوں پر سائیکل چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گیری کرسٹن نے ماؤنٹین بائیکنگ کو اپنا پسندیدہ مشغلہ قرار دیتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا۔سری لنکن کوچ نے مارگلہ کے دلکش نظاروں کو سراہتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ اگر دورے کے دوران ایک یا دو دن کی چھٹی ملی تو وہ پاکستان کے شمالی علاقوں کی سیر بھی کرنا چاہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ صبح جلد اٹھنے کے عادی ہیں اور عموماً آٹھ سے نو بجے کے درمیان سائیکلنگ مکمل کرلیتے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *