Site icon Daily Pakistan

سونے کی اونچی اڑان جاری، جانیے فی تولہ کتنا مہنگا؟

سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا

کراچی ( کامرس ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان جاری ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 14 ہزار 800 روپے مہنگا ہو گیا۔

آج فی تولہ سونے کی قیمت 14 ہزار 800 روپے کے اضافے کے بعد 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 12 ہزار 689 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 53 ہزار 671 روپے ہو گئی۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 148 ڈالرز کے اضافے سے 5064 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

Exit mobile version