اسلام آباد: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ی کیلئے آض سینیٹ میں پیش کیاجائیگا ۔ اجلاس صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا ، سینیٹ میں آج وکلا ءکی فلاح اور تحفظ کا بل بھی پیش کیاجائیگا۔ گذشتہ رو ز قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کیاتھا۔ بل کے تحت چیف جسٹس کا ازخود نوٹس کا اختیار محدود ، بینچوں کی تشکیل ، از خو د نوٹس کا فیصلہ ایک کمیٹی کریگی جس میں چیف جسٹس اور دو سینئر ترین ججز ہونگے ۔بل کے مطابق آئین کی تشریخ کے مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ سے کم ججز پر مشتمل بینچ تشکیل نہیں دیاجائیگا