Site icon Daily Pakistan

سینئر رہنما بی جے پی کا مودی اور امیت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

سینئر رہنما بی جے پی کا مودی اور امیت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

سینئر رہنما بی جے پی کا مودی اور امیت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما نے اپنی ہی پارٹی کے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے استعفی کا مطالبہ کر دیا۔ بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے کہا کہ بدلہ لینے کے بجائے مودی اور امیت شاہ استعفیٰ دیں۔
تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے 86 سالہ سبرامنیئن سوامی کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان، مالدیپ اور بنگلادیش کے معاملات پر مودی اور امیت شاہ کئی بار سرینڈر کر چکے ہیں۔ انھوں نے کہا اب چین کھلے عام کہہ رہا ہے وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، چین اور ترکیہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنہا ہوگیا ہے۔
بی جے پی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ نریندر مودی استعفیٰ دیں ہمیں ایک نئے رہنما کی ضرورت ہے۔

Exit mobile version