پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے کوٹ لکپھت جیل منتقل کر دیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سخت سیکیورٹی میں علی الصبح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور کی کوٹ لکپھت جیل منتقل کیا گیا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، ان پر لاہور میں 9 مئی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اڈیالہ جیل میں 9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش بھی کر چکی ہے۔