Site icon Daily Pakistan

صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 16اکتوبر نیوجرسی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے

صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 16اکتوبر نیوجرسی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری امریکہ کی مختلف ریاستوں کے دورے کر رہے ہیں اس سلسلے میں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری16اکتوبر بروز اتوار شام 6بجے امریکہ کی ریاست نیوجرسی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس سلسلے میں جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ جلسہ عام میں امریکہ کی مختلف ریاستوں سے کشمیری اور پاکستانی شریک ہو نگے۔ اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب میں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورتحال سمیت اپنے دورہ امریکہ پر اظہار خیال کریں گے

Exit mobile version