پاکستان اور بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات تاریخی طور پر مضبوط اور برادرانہ ہیں۔ خصوصاً زراعت کے شعبہ میں دونوں ممالک میں بھرپور تعاون اور تعلقات ہیں ۔ گزشتہ روز وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف کی دعوت پربیلاروس کے صدر عزت مآب الیگزینڈر لوکاشینکو پاکستان پہنچے تو وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا بھرپور استقبال کیا۔ دونوں ممالک میں مختلف شعبہ جات میں تعاون کےلئے تاریخی 15 مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط اور معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔اس موقع پر وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف اور بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکوف بھی موجود تھے۔ بیلاروس اور پاکستان کے درمیان جامع تعاون کے روڈمیپ 27-2025 پر دستخط کئے گئے۔ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور بیلاروس کی جانب سے وزیر توانائی الیکسی کشنرینکو نے دستخط کئے۔ پاکستان کی وزارت تجارت اور بیلاروس تعاون جمہوریہ کی انسدادِ اجارہ داری کے ضابطے اور تجارت کی وزارت کے درمیان الیکٹرانک کامرس تعاون کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل پاکستان اور ریپبلکن یونٹیری انٹرپرائز کے درمیان ایکریڈیٹیشن کے میدان میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ، پاکستان کی جانب سے وفاقی سیکرٹری برائے سائنس و ٹیکنالوجی ساجد بلوچ اور بیلاروس کی طرف سے وزیر خارجہ ٹر میکسم رائزنکوف نے دستخط کئے ۔ بیلاروس کی کمیٹی آف اسٹیٹ کنٹرول اور پاکستان کے آڈیٹر جنرل کے دفتر کے درمیان تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ بیلاروس کی سٹیٹ کنٹرول کمیٹی کے مالیاتی نگرانی کے محکمے اور مالیاتی نگرانی یونٹ اور حکومت پاکستان کے درمیان منی لانڈرنگ سے متعلق مالیاتی انٹیلی جنس کا تبادلہ، پیشگی جرائم اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔پاکستان کی جانب سے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی ڈائریکٹر جنرل لبنیٰ فاروق ملک اور بیلاروس کی طرف سے وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف نے دستخط کئے۔ پاکستان کسٹمز کے وفاقی بورڈ آف ریوینیو اور کو پربلاکن آف دی سٹیٹ کسٹم کمیٹی کے درمیان دو طرفہ تجارت کے کسٹمز کے اعداد و شمار کے تبادلے کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ، پاکستان کی جانب سے ممبر (کسٹمز آپریشنز)، ایف بی آرمحمد جنید جلیل خان جبکہ بیلاروس کی طرف سے وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف نے دستخط کئے۔بیلاروس کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون پر معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری جنرل، پاکستان اکیڈمی آف سائنسزڈاکٹر محمد اسلم بیگ اور بیلاروس کی طرف سےوزیر خارجہ میکسم رائزنکوف نے دستخط کئے۔ پاکستان کی حکومت اور جمہوریہ بیلاروس کی حکومت کے درمیان بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ پر معاہدہ پر دستخط کئے گئے ، پاکستان کی جانب سے وزیر برائے مواصلات ، نجکاری، اور بورڈ آف انویسٹمنٹ عبدالعلیم خان اور بیلاروس کی طرف سے ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے وزیر الیکسی لیاخنووچ نے دستخط کئے۔ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں تعاون سے متعلق یادداشت پر قدرتی وسائل اور جمہوریہ بیلاروس کی وزارت برائے ماحولیاتی تحفظ اور وزارتِ ثقافت کی طرف سے دستخط ہوئے۔پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کوآرڈینیشن رومینہ خورشید عالم اور بیلاروس کی جانب سےجمہوریہ بیلاروس کے قدرتی وسائل اور ماحولیاتی تحفظ کے وزیر سرگئی مسلیاک نے دستخط کئے۔روک تھام اور ہنگامی صورتحال کا خاتمہ کے لئے بیلاروس کی وزارت برائے ہنگامی حالات اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کےقومی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔پاکستان کی جانب سے ممبر این ڈی ایم اے سید قاسم محمد ادریس مسعود اور بیلاروس کی جانب سے ہنگامی حالات کے وزیر وادیم سینیاوسکی نے دستخط کئے۔ پاکستان کے قومی پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیتی کمیشن (نیوٹیک) اور تعلیمی ادارے "ریپبلکن ادارہ سازی کے ادارے” کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔پاکستان کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن محمد عامر جان اور بیلاروس کی جانب سے تعلیمی ادارے کے ریکٹر "ریپبلکن انسٹی ٹیوٹ فار ووکیشنل ایجوکیشن والیری گولوبوسکی نے دستخط کئے ۔ جمہوریہ بیلاروس اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان مطلوب ملزمان کی حوالگی کے معاہدہ پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری وزارت داخلہ کیپٹن( ر)خرم آغا اوربیلاروس کی جانب سے جمہوریہ بیلاروس کے وزیر انصاف ایوگینی کووالینکو نے دستخط کئے ۔ پاکستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن اور ریپبلکن یونیفورٹائنر پرایننٹ کے درمیان تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری وزارت صحت ندیم محبوب بیلاروس کی جانب سے جمہوریہ بیلاروس کے سفیر برائے اسلامی جمہوریہ پاکستان آندرے میٹیلیسا نے دستخط کئے ۔ پاکستان حلال اتھارٹی کے درمیان حلال تجارت میں تعاون کےلئے مفاہمت کی یادداشت پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور حکومت بیلاروس کے سرٹیفیکیشن سینٹر نے دستخط کئے۔پاکستان کی طرف سے وفاقی سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ساجد بلوچ اوربیلاروس کی طرف سے بیلا روس کے پاکستان میں سفیر آندرے میٹیلیسا نے دستخط کئے۔ اس موقع پروزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے مشترکہ اعلامیہ پر بھی دستخط کئے۔ صدر بیلاروس کا دورہ پاکستان یقیناً انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس دورے سے پاکستان کے مشرقی یورپ کے ممالک سے تعلقات بھی واضح ہوتے ہیں اور یہ دورہ وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف کی کامیاب خارجہ پالیسی کا بھی عکاس ہے ۔ دورہ کے موقع پر پاکستان اور بیلا روس نے دو طرفہ تعلقات کی موجودہ مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان روابط کو مزید مستحکم کرنے ، بین الپارلیمانی تبادلوں کو مضبوط بنانے ، باہمی تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کےلئے مشترکہ عزم کا اعادہ اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے اس رفتار کو برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔بیلا روس کے صدر نے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف کے تعلقات کو نئی جہتوں پر لے جانے کے عزم کو سراہا اور اس سلسلے میں اپنے اور اپنی حکومت کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انھوں نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو بیلا روس کے دورے کی دعوت بھی دی جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔ وزیر اعظم نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس دورے کے دوران مفاہمتی یادداشتوں کو معاہدوں کی شکل دی جائے گی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے متعلقہ وزراءکو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ اس سلسلے میں جلد ازجلد ضروری اقدامات اٹھائیں ۔گزشتہ 8 ماہ میں جیسے معاشی مسائل پر بھرپور قابو پایا گیا وہیں وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم کی دن رات کاوشوں سے امور خارجہ میں بھی بھرپور کامیابی حاصل ہوئی ۔