Site icon Daily Pakistan

ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری کراچی میں پولنگ سٹیشن پر حملے کی اطلاع

ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری کراچی میں پولنگ سٹیشن پر حملے کی اطلاع

کراچی، ملتان، مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد اور ننکانہ سے قومی اسمبلی جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشستوں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی241 بہاولنگر میں بھی ضمنی انتخابات کے لیئے پولنگ کا عمل جاری ہے پولنگ صبح آتھ بجے شروع ہوئی اور بغیر کسی تعظل کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان خود امیدوار ہیں پولنگ کے دوران سکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں کراچی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران ملیر میں پی ٹی آئی رہنما پر حملہ کیا گیا جس میں رکن سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی جسکا الزام پی پی ایم پی اے سلیم بلوچ پر عاید کیا گیا ہے جبکہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 239 کے لیے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے پولنگ ایجنٹ ایم پی اے راجا اظہر نے پر یزائڈنگ افسر پر فارم 45 بھرنےکا الزام عائد کیا ہے

Exit mobile version