Site icon Daily Pakistan

عدت میں نکاح کیس،یہ تو مانیں فراڈ عمران خان کیساتھ ہوا ہے، جج کے جملے پر عدالت میں قہقہے

عدت میں نکاح کیس،یہ تو مانیں فراڈ عمران خان کیساتھ ہوا ہے، جج کے جملے پر عدالت میں قہقہے

عدت میں نکاح کیس،یہ تو مانیں فراڈ عمران خان کیساتھ ہوا ہے، جج کے جملے پر عدالت میں قہقہے

عدت میں نکاح کیس،یہ تو مانیں فراڈ عمران خان کیساتھ ہوا ہے، جج کے جملے پر عدالت میں قہقہے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں دورانِ عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران خاور مانیکا کے وکیل نے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔عدت میں نکاح کیس میں اپیلوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کر رہے ہیں۔دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ، بشری بی بی کے وکیل عثمان گِل اور خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف عدالت میں پیش ہوئے، زاہد آصف نے وکالت نامہ جمع کروا دیا۔پی ٹی آئی رہنما عون عباس، شاندانہ گلزار اور کنول شوزب کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔سماعت شروع ہوتے ہی خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔جج افضل مجوکا نے خاور مانیکا کے وکیل سے کہا کہ اس کیس کی سماعت ملتوی نہیں ہو سکتی، 25 جون کو مرکزی اپیلوں پر سماعت ہے، تب تک لازمی دلائل فائنل کرنا ہیں، آپ خاور مانیکا سے رابطہ کر لیں، پاور آف اٹارنی واٹس ایپ پر منگوا لیں۔جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا سے کہا کہ میرے 2 سوالوں کیجواب دے دیں، مجھے سزا معطلی پر مطمئن کر دیں۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں آج اپیلوں پر دلائل دوں گا، وکیل شکایت کنندہ نوٹ کر لیں۔بشری بی بی کے وکیل عثمان گِل نے کہا کہ عدالت کی مکمل معاونت کرنے کو تیار ہیں۔خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف نے کہا کہ میں آج دلائل نہیں دے سکتا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے سماعت ملتوی کرنے کی دوبارہ استدعا کر دی۔

Exit mobile version