Site icon Daily Pakistan

عمران خان آج میانوالی کے شہر کمر مشانی میں جلسہ سے خطاب کریں گے

عمران خان آج میانوالی کے شہر کمر مشانی میں جلسہ سے خطاب کریں گے

سابق وزیر اعظم عمران خان آج اپنے حلقہ انتخاب میانوالی کے سب سے برے شہر کمر مشانی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے انکا جلسہ اقبال سٹیڈیم میں منعقد ہو گا جلسہ کے انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ عمران خان کی سیکورٹی کے لیئے مکتلف اضلاع سے پولیس کے دستے کمر مشانی پہنچ چکے ہیں معروف لاک فنکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے گزشتہ رات گئے پی ٹی آئی کے ورکروں کے ہمراہ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا انکے ہمراہ پی ٹی آئی کے ورکروں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی وہ سٹیج پر گئے اور سٹدئیم میں موجود سینکڑوں کارکنان کی موجودگی میں اپنے مقبول ترانے جب آئے گا عمران کی رہیرسل بھی کی اور ورکروں کے جوش و جزبے کو گرما دیا واضح ہو کہ عمران خان نے اپنے وزارت عظمیٰ کے دوران اس شہر کا دورہ تک نہ کیا اور چار سال بعد وہ اپنے حلقہ کے اہم ترین شہر میں آ رہے ہیں جسکی وجہ سے کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی ہے جلسہ کے لیئے گزشتہ دور حکومت میں 9 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیئے جانے والے قومی میعار کے سٹدیئم کی دیاورٰن توڑنے اور اسے جلسہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے پر شہر کے اکثر حلقے نالاں دکھائی دیتے ہیں عمران خان شام چار بجے جلسہ گاہ پہنچیں گے

Exit mobile version