Site icon Daily Pakistan

عمران خان اپنی سیاست بچانے کیلئے ریاست کی قربانی دینا چاہتے ہیں میاں جاوید لطیف

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آڈیو لیک نے عمران خان کی اصلیت بے نقاب کردی یہ بات انھوں نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آڈیو لیک نے عمران خان کی اصلیت بے نقاب کردی یہ بات انھوں نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ آڈیو لیک نے عمران خان کی اصلیت بے نقاب کردی آڈیو لیک کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے سخت نوٹس لیا جائے انھوں نے کہا کہ عمران خان اپنی سیاست بچانے کیلئے ریاست کی قربانی دینا چاہتے ہیں اور آج پاکستان سے جو دشمنی کررہا ہے یہ تراشا ہوا بت اژدہا بن چکا ہے ادرے بھی اپنا آئینی کردار ادا کرتے ہوئے اسے ضرور لگام ڈالیں گے چار سالوں کا جو گند تھا سمجھ آگئی کہ کون سی سازش تھی وفاقی وزیر نے کہا کہ سازش اقتدار سے ہٹانے کیلئے نہیں تھی لانے کیلئے تھی عوام کو گمراہ کرنا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے
عوام پوچھتے ہیں عمران خان کو کب لگام ڈالی جائے گی؟عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو دلدل میں پھنسایا انھون نے کہا کہ آڈیو ثاقب نثار ارشد ملک اور شوکت ترین کی بھی سامنے آئی تھی شوکت ترین نے جو سازش کی اس کا۔کسی نے نوٹس لیا میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان کے گزشتہ بیانات کو نوٹس لیا جاتا تو یہ نوبت یہاں تک نہ پہنچتی

Exit mobile version