بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.2°C
Wednesday, 08 July 2026 | پاکستان: 23 محرم 1448

عمران خان نے کہا ہرقسم کی ڈیل کورد کرتا ہوں: بیرسٹر گوہر

Tuesday, 15 April, 2025

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان ہرقسم کی ڈیل کو رد کردیا ہے ۔بیرسٹرگوہرکا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج بھی بانی کی فیملی سیملاقات نہیں ہوسکی، میرے سمیت5وکلا کی بانی سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نیکہا ہرقسم کی ڈیل کورد کرتا ہوں، بانی نیکہا کسی کومذاکرات کی اجازت نہیں دیا ور نہ ہی اپنے لیے مذاکرات کے لیے کسی کواختیار دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی کی بہنوں سیملاقات نہ کرانا عدالت کی توہین ہے، ہم توہین عدالت کی درخواست دائرکریں گے۔
بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک میں ہونے والی دہشت گردی پر افسوس کا اظہارکیا،انہوں نے کہا تاثردیا جا رہا ہے کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں، عمران خان نے کہا ابھی تک کسی کو بھی ڈائیلاگ کے لیے اختیار نہیں دیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *