Site icon Daily Pakistan

عمران خان کا سازشی بیانیہ اب لوگوں کے سامنے آچکا ہے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ

الیکشن کے معاملے پر ازخود نوٹس بنتا ہی نہیں تھا، اعظم نذیر تارڑ

الیکشن کے معاملے پر ازخود نوٹس بنتا ہی نہیں تھا، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کا سازشی بیانیہ اب لوگوں کے سامنے آچکا ہے عمران خان نے ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دی اس نے نے سائفر کے معاملے پر غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اپنایا سابق وزیراعظم نے ملکی مفاد کے منافی خطرناک کھیل کھیلا یہ بات انھوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطان کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ ہمیں ایسے فیصلے کرنے چاہیئں جو ریاست کے مفاد میں ہوں سابق وزیراعظم نے ملکی مفاد کے منافی خطرناک کھیل کھیلا امریکہ کے ساتھ پاکستان کے سفارتی تعلقات کی طویل تاریخ ہے قوم نے دیکھ لیا کہ سازشی بیانیے کا آغاز کہاں سے ہوا عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی حکومت پاکستان سائفر کے معاملے کی قانونی طور پر تحقیقات کرے گی، ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا حکومت نے وزیر داخلہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی بنائی ہے کمیٹی میں سیکورٹی اداروں کے نمائندے شامل ہونگے کمیٹی ان آڈیو لیکس اور خفیہ ریکارڈنگ کا جائزہ لے گی مجھے سائبر سیکورٹی سے متعلق قانون سازی کا ٹاسک دیا گیا ہے اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں اور سول سوسائٹی کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے

Exit mobile version