Site icon Daily Pakistan

عمر ایوب کا آصف زرداری پر سندھ کا پانی بیچنے کا الزام

عمر ایوب کا آصف زرداری پر سندھ کا پانی بیچنے کا الزام

عمر ایوب کا آصف زرداری پر سندھ کا پانی بیچنے کا الزام

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے صدر مملکت آصف زرداری پر سندھ کا پانی بیچنے کا الزام لگادیا۔
عمر ایوب، عامر ڈوگر، زرتاج گل اور دیگر رہنما اڈیالہ جیل پہنچے تو انہیں گورکھپور ناکے پر روک دیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو آج ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جن لوگوں کے نام دیتے ہیں، ان کو ملاقات کرنے نہیں دی جارہی، بانی چیئرمین کا اپنے رفقا اور فیملی سے ملاقات کا حق ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے الزام لگایا کہ صدر آصف زرداری نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک صوبوں کے حق کا تحفظ نہیں ہوگا، امن نہیں آسکتا، پنجاب میں گندم اور کھاد کا بحران ہے۔

Exit mobile version