Site icon Daily Pakistan

عید میلاد النبی کے موقع پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات – بد امنی پھیلانے کی ایک اور گھناؤنی سازش

ہنگو میں تھانے اور مسجد میں دوخودکش حملے ،3 افراد جاں بحق

ہنگو میں تھانے اور مسجد میں دوخودکش حملے ،3 افراد جاں بحق

• مستونگ، بلوچستان میں میلاد النبی کے جلوس پہ دہشت گردی کی کاروائی میں معصوم جانوں کا ضیاع

• مستونگ واقعہ میں شہید ہونے والے DSP اور انکی سپاہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کہ اس بات کا ثبوت دیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تحفظ کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

• مستونگ میں ہونے والی دہشت گردی جیسے واقعات پاکستانی قوم اور سیکورٹی اداروں کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے۔

• اس واقعہ کے بعد مستونگ کے عوام کا جذبہ ایثار ملی اخوت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے

• ہنگو میں مسجد میں ہونے والے خود کُش حملے میں پولیس نے بیمثال جرات اور بہادری سے ایک بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا

• ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردی کی ایک کاروائی کے نتیجے میں چار سیکورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا

• عید میلاد نبی کے مقدس موقع پر معصوم اور نہتے مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے نہ تو مسلمان ہو سکتے ہیں اور نہ ہی پاکستانی

• ہمارا ازلی دشمن جو ہر وقت پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے رہتا ہے ایسے دہشت گردی کے واقعات کروا کر ہماری اور دنیا کی توجہ اپنے اندرونی اور بیرونی مسائل سے ہٹانا چاہتا ہے۔

• حال میں ہی کینیڈا میں سکھوں کو قتل کرنے میں انڈین گورنمٹ اور را براہِ راست ملوث پائے گئے ہیں جسکی وجہ سے وہ دنیا میں ایک دہشت گرد سٹیٹ کہلائے جا رہے ہیں اور انتہائی پریشر میں ہیں۔

• بھارتی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے اس امر کی توثیق کی ہے بھارت DSP کے بدلے DSP کی جان لے کے اسے اپنی فتح گردان رہا ہے۔

• اِس بات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کے ٹی ٹی پی، داعش وغیرہ کو ڈالرز دے کر پاکستان میں بد امنی پھیلائی جائے جیسا کے پہلے بھی انڈیا متعدد بار ایسے گھٹیا حربے استعمال کر چکا ہے۔

• بلوچستان کے اندر دہشت گردی کروانے کے ناقابل تردید ثبوت پاکستان پہلے بھی دنیا کو دے چکا ہے – کلبوشن یادیو رنگے ہاتھوں بلوچستان میں دہشت گردی کرتے ہوئے پکڑا جا چکا ہے۔

• ہمیں یاد رکھنا چاہیے۔ ٹی ٹی پی، داعش اور بلوچ دہشت گرد دشمن کے آلہ کار ہیں اور افغانستان سے آپریٹ کرتے ہیں اور ڈالرز کے لئے کسی بھی طرح کا مذموم کام جو انکا مقصد بھی سپورٹ کرتا ہے کرنے کیلئے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

• اس بات میں ہمیں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کے یہ اسلام اور پاکستان دشمن کارروائیوں کے پیچھے ہمارا ازلی دشمن بِلا یا بل واسطہ بر سر پیکار ہے۔

• دہشت گردی کی ان کارروائیوں کے تانے بانے افغان سرزمین سے بھی ملتے ہیں جو مسلسل پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ یہ واقعات پاکستان کے اس بارے موقف کی توثیق کرتے ہیں کہ افغانستان مسلسل پاکستان مخالف TTP اور داعش کی آماجگاہ رہا ہے۔

• وقت آ گیا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی آباد افغان مہاجرین کے انخلا کو یقینی بنایا جائے کیونکہ دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر ان غیر قانونی مہاجرین میں چھپ کر پاکستان کی سالمیت پہ وار کرتے ہیں۔

• افغانستان اور ہندستان کا یہ گٹھّ جوڑ پاکستان میں بدامنی کا ایک بڑا سبب ہے۔

• ان واقعات کے تناظر میں ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی عوام سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہمیشہ کی طرح شانہ بشانہ ساتھ رہیں اور کسی بھی مشکوک پہلو کی بروقت نشاندہی کر کے سیکورٹی فورسز کو ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کرنے میں مدد فراہم کریں۔

Exit mobile version