غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، چوبیس گھنٹوں میں 200 مقامات پر بم باری کی گئی جس میں مزید 166 فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج کے مختلف علاقوں میں حملوں سے فلسطینی شہداء کی مجموعی تعداد 20 ہزار 500 ہوگئی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ میں القسام بریگیڈ نے جبالیا میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔حماس کے حملے میں اسرائیلی فوج کے میجر سمیت کئی فوجی مارے گئے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک روز میں 15 اسرائیلی فوجی مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔