بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 35.4°C
Wednesday, 15 July 2026 | پاکستان: 1 صفر 1448

غیر ملکی عناصر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ، ٹرمپ پر حملے کے بعد بائیڈن کا قو م سے خطاب

Monday, 15 July, 2024

امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ناکام قاتلانہ حملے کی کوشش کے بعد قوم سے متحدہ ہونے کی اپیل کردی جبکہ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کے ریمارکس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا امریکا کو متحد کریں۔جو بائیڈن نے اتوار کو وائٹ ہاوس میں قوم سے مختصر خطاب میں کہا کہ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے کے محرکات ابھی نہیں پتا چلا، ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی ضرورت ہے، وہ سکیورٹی معاملات کے آزادانہ جائزے کا بھی حکم دے رہے ہیں تاکہ ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو، نفرت کو پروان چڑھنے کیلئے کوئی محفوظ جگہ نہیں ملنی چاہئے۔ غیر ملکی عناصر انتشار پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، ہمیں اپنے اختلافات کو بلٹ کے بجائے بیلٹ سے حل کرنا چاہئے۔امریکی صدر نے عوام سے کہا کہ وہ فائرنگ کرنے والے شخص کے ارادوں یا اس کی وابستگیوں کے بارے میں مفروضے قائم نہ کریں، کچھ لوگ امریکیوں کے درمیان تفرقے کو ہوا دے رہے ہیں۔ صدارتی انتخابات میں خطرات بہت زیادہ ہیں۔ امریکی جمہوریت میں قانون کی حکمرانی کا احترام کیا جاتا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *