فیصل آباد کے چلڈرن اسپتال میں 25 دن کی بچی کے پیٹ سے بچہ نکل آیا۔چلڈرن اسپتال فیصل آباد کے ڈاکٹر صداقت کے مطابق کامیاب آپریشن کے ذریعے بچی کے پیٹ سے بچہ نکال لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کے چک نمبر 94 کے شہری کی نومولود بچی کا پیٹ مسلسل پھول رہا تھا۔ڈاکٹر صداقت نے بتایا کہ طبی معائنے اور ٹیسٹ کرانے پر پتہ چلا کہ بچی کے پیٹ میں بچہ ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ دنیا میں اب تک اس نوعیت کے 200 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔چلڈرن اسپتال فیصل آباد کے ڈاکٹر صداقت نے یہ بھی بتایا ہے کہ آپریشن کے بعد بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔