Site icon Daily Pakistan

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی

اسلام آباد:قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس پی ایم ہاس میں سہ پہر 3 بجے ہوگا جس میں وفاق کے ساتھ صوبائی حکومتوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ اور میکرو اکنامک فریم ورک کی بھی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت اور سروسز سیکٹر کے اہداف بھی منظور کئے جائیں گے۔
آئندہ مالی سال کیلئے قومی ترقیاتی بجٹ تقریبا 4 ہزار ارب روپے اور پی ایس ڈی پی کی مد میں ایک ہزارارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔قومی اقتصادی کونسل سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اہداف کے جائزے کے بعد تجاویز کی منظوری دے گی۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس اس سے قبل 5 جون کو طلب کیا گیا تھا۔

 

Exit mobile version