صوبائی اسمبلی پنجاب کے 3 اور قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں کل منقعد ہونے والے انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں تمام پولنگ مٹیریل،بیلٹ پیپرز، پولنگ بیگز اور پولنگ سٹاف کو آج اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر مکمل سیکورٹی کے ساتھ پہنچایا جارہا ہے پولنگ مٹیریل کی تقسیم کا کام 11 حلقوں میں صبح 8 بجے سے شروع ہوچکا ہے ریٹرننگ افسران کے دفتر سے پولنگ مٹیریل کی تقسیم ھو رھی ھے۔سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی ہدایات پر کراچی ، لاہور ، خیبر پختون خوا اور اسلام آباد میں متعلقہ افسران کنڑول روم سے پولنگ سامان کی ترسیل کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں ۔پولنگ مٹیریل اور پولنگ سٹاف کو پولنگ اسٹیشنز پر پہنچانے کا عمل صبح سے شروع کر دیا گیا ہے۔شام تک پولنگ سٹاف اور پولنگ مٹیریل کو تمام پولنگ اسٹیشنز میں پہنچا دیا جائے گا۔ تمام پریذائیڈنگ افسران آج شام کو پہنچ کر پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ قائم کریں گے۔الیکشن کمیشن اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کل 16 اکتوبر، 2022 بروز اتوار قومی اسمبلی کے آٹھ حلقوں (مردان ، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد ، ننکانہ صاحب ، ملیر، کورنگی، کراچی، ملتان ) اور 3 صوبائی اسمبلی کے حلقوں ( شیخوپورہ، بہاولنگر، خانیوال ) میں پولنگ کا دن ہے ۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے الیکشن کے دن کسی بھی نوعیت کی شکایت کو نمٹانے کے حوالے سے سنٹرل اور صوبائی سطح پر الگ الگ کنٹرول رومز قائم کر دیئے ہیں جو پولنگ کے دن صبح 7:00 بجے سے ابتدائی نتیجہ مرتب ہونے تک بلاتعطل کام کرتے رہیں گے
