لاہور کے علاقے باٹا پور میں نامعلوم حملہ آوروں نے خاتون اور اس کے ڈرائیور کو قتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد پرانی دشمنی پر قتل ہوئے۔پولیس کے مطابق باٹا پور کے اتوکے اعوان گاں کے رہائشی ملک مرتضی کی اہلیہ مقدس ملک اپنے ڈرائیور اشفاق کے ساتھ شادی کی تقریب سے واپس آرہی تھی کہ کھیرا پل کے قریب نامعلوم کار سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حملہ آور 5 منٹ تک فائرنگ کرتے رہے، مقتولہ کے شوہر ملک مرتضی کی ملک بودا وغیرہ سے دشمنی چل رہی ہے۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع سے ٹریس کیا جارہا ہے، پرانی دشمنی سمیت دیگر پہلوں پر بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔