لاہور (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 2014 کے دھرنوں کے خلاف درخواستیں 10 سال بعد سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نہ صرف بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں بلکہ پرانے مقدمات کے نمٹانے پر بھی توجہ دے رہی ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل تین رکنی بینچ 10 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2014 میں اے کے ڈوگر نے درخواست دائر کی تھی کہ عمران خان اور طاہر القادری نے عدالتی حکم کے باوجود لاہور سے مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا۔ موقف اختیار کیا گیا کہ دونوں رہنما توہین عدالت کے مرتکب ہوئے لہٰذا عدالت کی طرف سے کارروائی کی جائے گی۔