Site icon Daily Pakistan

مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کو 18 اکتوبر کو طلب کرلیا

زمان پارک میں ریاستی اداروں کو چیلنج کیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب

زمان پارک میں ریاستی اداروں کو چیلنج کیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب

گرین ٹائون پولیس نے وفاقی وزیراطلات و نشریات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کو 18 اکتوبر کے روز طلب کرلیا۔نوٹس کے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی سہیل خان اور پروڈیوسر پی ٹی وی راشد بیگ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔چاروں افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ گرین ٹان میں مقدمہ درج ہے۔یاد رہے کہ مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف تھانہ گرین ٹان میں مقدمہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف غلط بیانی کرکے عوام کو اشتعال دلانے کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔جامعہ مسجد عائشہ صدیقہ باگڑیاں کے امام وخطیب ارشاد الرحمان کی مدعیت میں درج مقدمے میں اے ٹی اے کے دفعات شامل ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ عمران خان سمیت کسی بھی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

Exit mobile version