سعودی عرب میں آج جمعے کو یوم عاشور پر مسجد الحرام آنیوالے عازمین ، روزہ داروں ،زائرین اور نمازیون کے استقبال کیلئے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں ۔مسجد الحرام آنیوالے کوپرعقیدت اور بہترین ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام شعبے خدماتی ، منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے تمام انسانی اور مشینی وسائل کوبروئے کار لارہے ہیں ۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران معمول سے بڑھ کر رش کے پیش نظر مسجد الحرام کے دروازوں پر اضافی معاونین کو مقرر کیاگیا ہے تاکہ وہ نمازیوں کیلئے مختص جگہوں کی طرف رہنمائی کریں اور داخلے او ر اخراج کے عمل کو منظم کرنے کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی معاونت کریں۔