Site icon Daily Pakistan

ملک بھر میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر

ملک بھر میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر

ملک بھر میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر

ملک بھر میں مون سون عروج پر ہے، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تباہی مچادی، بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ حب ڈیم میں سیلابی ریلوں کی آمد جاری ہے، پانی میں 7 فٹ تک کا اضافہ ہوگیا، مہانڈری میں درجنوں ہوٹل جھیل کی زد میں آگئے، دریائے کنہار میں بننے والی جھیل سے 18دکانیں تباہ ہوگئیں۔ملک کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں مون سون بارش کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع بارش کی لپیٹ میں ہیں۔بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی ہے جبکہ چترال میں ایک ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی گئی، دریائے ناڑی، تلی ندی، لہڑی ندی میں سیلابی کیفیت ہے۔سبی، اوستہ محمد، جھل مگسی، نصیرآباد اور بولان،جعفرآباد، ڈیرہ اللہ یار میں متاثرہ علاقوں سے تاحال پانی نہیں نکالا جاسکا۔ضلع حب اور لسبیلہ میں سیلابی ریلوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، زیارت شہر و ملحقہ علاقوں میں سیلابی ریلیگھروں میں داخل ہوگئے جبکہ چینہ مارکیٹ میں ایک میڈیکل اسٹور سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور اور گردونواح میں گہرے بادلوں کا بسیرا ہے، جہاں ہلکی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے ساتھ گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔اسلام آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کے بعد گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا جبکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے واسا سمیت دیگر ادارے الرٹ ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ آج مزید بارش کا امکان ہے۔

Exit mobile version