محکمہ موسمیات اسلام آباد کے مطابق آج بدھ کے روزموسم کی صورتحال کچھ یوں رہے گی ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تا ہم جنوب مشرقی سندھ ،بالائی خیبرپختو نخوا، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔
اسلام آباد میں موسم مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔خیبرپختونخوا: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ مانسہرہ، ایبٹ آباد ، کو ہستان،سوات، چترال، دیر،مردان،چارسدہ ، پشاور ، کو ہا ٹ اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی تو قع۔پنجاب: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم خطۂ پوٹھو ہار، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، نارووال ، لاہور،سرگودھا،میانوالی،جھنگ،فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
کشمیر/گلگت بلتستان: کشمیراور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔بلوچستان: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ سندھ: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم میرپور خاص ، ٹھٹھہ، مٹھی ، عمر کوٹ، بدین، کراچی اور تھر پارکر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔گزشتہ24گھنٹوں کاموسم: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور بابوسراور بالائی خیبرپختو نخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: کراچی (صدر 61، کورنگی 36، قائد آباد 29، سعدی ٹاؤن 28، ڈی ایچ اے 24، یونیورسٹی روڈ 21، اورنگی 20، جناح ٹرمینل 12، ایم او ایس 11، مسرور بیس، فیصل بیس 09، کیماڑی 07، نارتھ کراچی 05، گلشن حدید 04 ، ناظم آباد 02)، بدین 03، بلوچستان: ژوب 11، بار کھان 06، سبی 04، لسبیلہ 02 ، گلگت بلتستان : بابوسر 06، خیبرپختو نخوا: پاراچنار اورکالام میں 04ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت تربت42، سبی41 اورنوکنڈی میں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کم سے کم /زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت
اسلام آباد 22/ 33
لاہور 25/ 36
کراچی 24/ 36
پشاور 21/ 36
کوئٹہ 17/ 32
گلگت 17/ 29
اسکردو 11/ 26
مظفر آباد 21/ 36
مری 15/ 24
فیصل آباد 26/ 37
ملتان 25/ 36
سری نگر 14/ 29
جموں 23/ 34
لہہ 06/ 22
پلوامہ 14/ 26
اننت ناگ 12/ 28
شوپیاں 14/ 25
بارہ مولہ 14/ 24